ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: بغیر ٹکٹ سفر کرنےو الے مسافروں سے کونکن ریلوے نے صرف ایک مہینے میں 2کروڑ سے زائد روپئےوصول کئے

کاروار: بغیر ٹکٹ سفر کرنےو الے مسافروں سے کونکن ریلوے نے صرف ایک مہینے میں 2کروڑ سے زائد روپئےوصول کئے

Wed, 20 Dec 2023 19:19:30    S.O. News Service

کاروار:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )کونکن ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے صرف نومبر کے مہینے میں 2،05،52،446 روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔

کونکن ریلوے میں مسلسل مسافروں کے ٹکٹ کی جانچ ہوتی رہتی ہے۔ گذشتہ نومبر کےمہینے میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے کل 7013مسافروں کا پتہ لگایا گیا اور ان سے 2،05،52،446 روپئےبطور جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔کونکن ریلوے نے مسافروں کو صلاح دی ہے کہ  سفر کے دوران ہونے والی پریشانی اور تکالیف سے بچنے کےلئے صحیح اور مصدقہ ٹکٹ کے ذریعے سفر کریں ۔


Share: